Sunday, December 8, 2024
ہومتازہ ترینمعروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ کا شادی کے 29سال بعد شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ کا شادی کے 29سال بعد شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

ممبئی (آئی پی ایس )معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29سال بعد شوہرسے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کیاتنے برس بعد شوہر سے علیحدگی مشکل فیصلہ ہے، تاہم فیصلہ تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی کے باعث ان کے درمیان ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ بانو نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں، واضح رہے اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔