Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانحکومت کی دھمکیاں پر امن احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتیں، وزرات داخلہ کا رویہ ٹھیک نہیں ،شیخ وقاص اکرم

حکومت کی دھمکیاں پر امن احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتیں، وزرات داخلہ کا رویہ ٹھیک نہیں ،شیخ وقاص اکرم

پشاور (آئی پی ایس )سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کی دھمکیاں پر امن احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتیں، وزرات داخلہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تیاریاں یہ بتاتی ہیں کہ ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حکومت کی دھمکیاں پر امن احتجاج کا راستہ نہیں روک سکتیں، وزرات داخلہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے، ،وزارت داخلہ انتہائی حد تک گر چکی ہے ۔
سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے حوالے سے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے آئینی حق کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی، پشاور:ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی ہو رہی ہے، اگر یہ اقدامات اس کے لیے کیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ 24 نومبر مارچ پر اگر رابطہ نہ ہو سکا تو کیا ہدایت ہے؟ اگر کوئی ہمیں مذکرات کے لیے رابطہ کرے، تو پھر کیا حکمت عملی ہونی چاہیے؟بانی پی آئی نے کہا ہم کھبی بھی مذکرات کے خلاف نہیں ہیں، جعلی حکومت، 26ویں آئینی ترمیم، جعلی کیسز کو ختم کرنے پر ہی مذکرات ہو سکتے ہیں، مذکرات ان سے ہی ہوں گے جو کچھ ڈلیور کر سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔