اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلامی نظریاتی کونسل نے شرعی حوالے سے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود کا جائزہ لینے کے لیے کل اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود کیا ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کل جائزہ لے گی اور کونسل نے ذرائع ابلاغ عامہ کے استعمال، حدود و قیود سمیت دیگر معاملات پر بحث کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے 240واں اجلاس کل دوپہر طلب کرلیا ہے، کونسل مختلف معاملات کا دینی احکامات کی روشنی میں جائزہ لے کر سفارشات پیش کرتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس کریں گے اورذرائع ابلاغ کے حوالے سے اجلاس کا اعلامیہ ساڑھے 4 بجے جاری کیا جائیگا۔
ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔