Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانچوبیس نومبر کا احتجاج، وزیراعلی کے پی نے ارکان اسمبلی میں پیسے تقسیم کردیے

چوبیس نومبر کا احتجاج، وزیراعلی کے پی نے ارکان اسمبلی میں پیسے تقسیم کردیے

پشاور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر کے احتجاج کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ممبران اسمبلی میں پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے پارٹی ایم پی اے کو 3لاکھ اور ایم این اے کو 2 لاکھ روپے دیے گئے، بعض ممبران سمبلی نے پیسے لینے سے گریز بھی کیا۔ذرائع کے مطابق عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو پیسے نہیں دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2لاکھ روپے دیے گئے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پیسے سفری اخراجات کی مد میں دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ علی امین سمیت سب احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنے حلقے میں بھی اعلان کیا ہے جس کو احتجاج کے لیے جو چاہیے مجھے کہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔