Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاحتجاج کی تیاریاں، پنجاب کی قیادت کو نظر انداز کیا گیا،پشاور اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کو بات نہیں کرنے دی گئی:ذرائع

احتجاج کی تیاریاں، پنجاب کی قیادت کو نظر انداز کیا گیا،پشاور اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کو بات نہیں کرنے دی گئی:ذرائع

لاہور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کے لیے گزشتہ دنوں پشاور میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کی قیادت کو بات نہیں کرنے دی گئی۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کے لیے گزشتہ دنوں پشاور میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کی مرکزی قیادت کو نظر انداز کیا گیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے بتایا کہ اجلاس میں علی امین گنڈا پور نے حماداظہر اور میاں اسلم اقبال کوپنجاب سے متعلق بات نہیں کرنے دی اور نہ ہی پنجاب میں احتجاج سے متعلق پلاننگ پربات کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ کارکن جمع کرنے اور اسلام آباد لے جانے میں بھی مشکلات ہیں، احتجاج سے متعلق پنجاب کے رہنما ئو ں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی ٹرانسپورٹر احتجاج میں جانے کے لیے گاڑی دینے کوتیارنہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔