Saturday, December 7, 2024
ہومکامرسچائنا میڈیا گروپ اور برازیل کی وزارت ثقافت کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کی وزارت ثقافت کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

ریوڈی جنیرو: چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کی وزارت ثقافت نے ریو ڈی جنیرو میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ فریقین نے آڈیو ویژول پروگرام کی تیاری، ثقافتی ورثے کی تشہیر اور اہلکاروں اور تکنیکی تبادلوں کے شعبوں میں اتفاق رائے حاصل کیا۔

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور برازیل کے وزیر ثقافت مینیزیز نے دونوں فریقوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ تعاون کی یادداشت کے مطابق ، چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کی وزارت ثقافت فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی پروڈکشن اور نشریات ، نیو میڈیا ٹیکنالوجی کے اطلاق وغیرہ میں تعاون کریں گے ، مشترکہ طور پر خصوصی میڈیا منصوبوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کریں گے تاکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پھیلاؤ کو فروغ دیا جائے اور دونوں ممالک کی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو آگے بڑھایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔