Sunday, December 8, 2024
ہومکامرسجی 20 کو عالمی حکمرانی کی بہتری اور ترقی کی قوتوں کو فروغ د یناجاری رکھنا چاہئے، چینی صدر

جی 20 کو عالمی حکمرانی کی بہتری اور ترقی کی قوتوں کو فروغ د یناجاری رکھنا چاہئے، چینی صدر

ریو ڈی جنیرو: چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی اور ” منصفانہ اور معقول عالمی گورننس نظام کی تعمیر کے لیے مل کر کام کیا جائے” کے عنوان سے اہم تقریر کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نئے نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر جی 20 کو عالمی حکمرانی کی بہتری اور تاریخ کی ترقیاتی قوتوں کو فروغ د یناجاری رکھنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ عالمی اقتصادی حکمرانی کو بہتر بناتے ہوئے تعاون پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کی جائے. عالمی مالیاتی حکمرانی کو بہتر بناتے ہوئے استحکام پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کی جائے ۔ عالمی تجارتی حکمرانی کو بہتر بناتے ہوئے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کی جائے۔ عالمی ڈیجیٹل گورننس کو بہتر بناتے ہوئے جدت طرازی پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کی جائے اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو بہتر بناتے ہوئے ماحول دوست عالمی معیشت کی تعمیر کی جائے.

برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلوا نے اجلاس کی صدارت کی اور جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کا اعلامیہ منظور کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔