Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار سے مشروط

پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار سے مشروط

پشاور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پارٹی ٹکٹ اور عہدہ 24نومبر کے احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشری بی بی نے کہا ہے کہ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا یقینی بنایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ، عہدے دینے کے بیان پر پی ٹی آئی اراکین، صوبائی وزرا اور رہنماں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشری بی بی نیکسی کو عہدوں اور ٹکٹوں کی پیشکش نہیں کی اور نہ مشروط کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریکیں لالچ سے نہیں بلکہ جذبے سے چلتی ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز نے پہلے بھی تحریکیں بغیر لالچ کے چلائیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے کہا کہ پرانے کارکن ہیں، عہدوں کیلئے پارٹی میں شامل نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ قربانی دینے اور محنت کرنے والے کارکن آگے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اس بار ہم مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔