اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے الجیریا اور شام کے سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور شام کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری ثقافتی، مذہبی اور تاریخی وابستگی پائی جاتی ہے،
پاکستان شام کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار سکتی ہے،
دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ ہو گا،
اسپیکر نے شام میں قیام امن اور تعمیر نو کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد ہر سال زیارت کے لیے شام کا سفر کرتی ہے،
پاکستانی زائرین کو سہولیات فراہمی پر شام کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔
اسپیکر نے دمشق اور لاہور کے درمیان سیرین ایئر ویز کی پروازوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر شامی سفیر ڈاکٹر رمیز الرائی نے کہا کہ شام پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
شام کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش مند ہے،
شامی سفیر نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کاوشوں قابل ستائش ہیں،
کویڈ 19کی وبا کے دوران پاکستان کی جانب سے شام کی ضروری طبی آلات اور ادویات کی فراہمی پر پاکستان حکومت اور عوام کے مشکور ہیں،
بعد ازاں اسپیکر سے الجیریا کے سفیر براہیم رومانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
اسپیکر نے کہا کہ الجیریا اور پاکستان کے عوام مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہیں،
پاکستان پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،
پارلیمانی سفارتکاری دونوں اقوام کو قریب لانے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے،
دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر رابطے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،
پاکستان الجیریا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاکستان الجیریا سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،
پاکستان لک افریقہ پالیسی کے تحت الجیریا اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔
اسپیکر ںے فلسطین اور کشمیر میں جاری اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں،
مسلم ممالک کو امہ کو درپیش چیلنجرز کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے،
الجیریا کے سفیر براہیم رومانی نے اسپیکر کے الجیریا کیلئے تاثرات پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستان ایک اہم اسلامی ملک ہے، الجیریا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،
اسپیکر نے الجیریا کی پیپل نیشنل اسمبلی کے اسپیکر براہیم رومانی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔