Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانوزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا جنوبی پنجاب میں ہزاروں نادار دیہی خواتین کیلئے 2ارب کے پیکج کا اعلان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا جنوبی پنجاب میں ہزاروں نادار دیہی خواتین کیلئے 2ارب کے پیکج کا اعلان

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو اسٹاک پراجیکٹ کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں،دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔

نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسیں پال کر روزگار کمائیں گی،اچھی نسل کی گائے اور بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے،مساوی ،تیزترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔خواتین کو لائیوا سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے،لائیو اسٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کا ہدف پورا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔