Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزمیاں نوازشریف کی سری لنکا کے انتخابات میں انورا کمارا کی پارٹی کو جیتنے پر مبارکباد

میاں نوازشریف کی سری لنکا کے انتخابات میں انورا کمارا کی پارٹی کو جیتنے پر مبارکباد

لندن(سب نیوز )سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کی شاندار جیت پرمبارکباد پیش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکسپراپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے اپنے پیغام میں صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو کہا کہ یہ اس اعتماد اور بھروسے کا منہ بولتا ثبوت ہے جو سری لنکا کے عوام نے ان کے ویژن اور قیادت پر ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے قریبی اور دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تعاون کی طویل تاریخ پر مبنی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔