Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کوآرڈینیٹر مقرر

چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا، ورچوئل اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور دیگر نے بھی شرکت کی، احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ کی بھی شریک ہوئیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کو کمیٹی کی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ شامل ہیں۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔