Friday, December 6, 2024
ہومکامرسچین مجموعی طور پر آبادی میں اضافے سے کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، چینی صدر

چین مجموعی طور پر آبادی میں اضافے سے کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، چینی صدر

بیجنگ :چھیو شی میگزین کے 22 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون ہفتہ کے روز شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے چینی طرز کی جدیدکاری کی حمایت کی جائے”۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین مجموعی طور پر آبادی میں اضافے سے کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

چین کی آبادی کی نئی صورتحال کے پیش نظر ،ہمیں آبادی کی پیدائش کے مناسب معیار اور پیمانے کو برقرار رکھتے ہوئے آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کی حمایت کرنی چاہئے۔ تعلیم اور صحت عامہ کے شعبے میں اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کرتے ہوئے آبادی کے مجموعی معیار کو جامع طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔ آبادی کی طویل مدتی متوازن ترقی کو فروغ دینے کے لئےزچگی کے مفید پالیسی نظام کے قیام اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چین کو انسانی وسائل کی ترقی اور استعمال کو مضبوط بناتے ہوئے عمر رسیدہ آبادی کے مرحلے سے فعال طور پر نمٹنے کی قومی حکمت پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں آبادی اور معیشت، معاشرے، وسائل اور ماحول کے درمیان تعلقات کو بہتر طور پر مربوط کرنا ہوگا تاکہ آبادی کی سلامتی کا تحفظ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔