Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کرلیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بریفنگ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے پی ایس بی کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات اور الیکشن پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو دیگر فیڈریشن کے معاملات پر بھی بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔