Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانپہلا ٹی 20،پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، آسٹریلیا کے ہاتھوں 29رنز سے شکست

پہلا ٹی 20،پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، آسٹریلیا کے ہاتھوں 29رنز سے شکست

برسبین(آئی پی ایس )پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 10، جیک فریزر 9 اور میتھیو شارٹ 7 رنز بنا سکے، مارکوس سٹونیئس 21 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، حارث رف اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز کھیلنا بھول گئے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 8، بابراعظم 3، عثمان خان 4، سلمان آغا 4، حسیب اللہ 12 اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔قومی کپتان محمد رضوان، عرفان خان اور نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ اور ناتھن ایلس نے3،3 جبکہ ایڈم زمپا نے 2 اور جانسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔خیال رہے کہ بارش کے باعث پہلا ٹی 20 میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا جو بارش کے باعث 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا، محدود وقت کے باعث میچ 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔