Friday, May 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزگلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

دبئی (سب نیوز )جنوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی اور و یسٹ انڈین آل رانڈر کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ ہوگیا۔دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔

انگلینڈ کے ٹام ایبل، لیوک ویلز اور ایڈیم روزنگٹن بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہونیوالے لوکل پلیئرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 26 نومبر سے 7 دسمبر تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ میں پاکستان سے لاہور قلندرز کے علاوہ بنگلا دیش کی رنگپور رائیڈرز، انگلینڈ کی ہمپشائر ہاکس، آسٹریلیا کی وکٹوریہ اور ویسٹ انڈیز کی گیانا ایمازون شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔