Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارتی ہٹ دھرمی برقرار، اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا این او سی روک لیا

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا این او سی روک لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت نے کھیل دشمن پالیسی اپنا کر سیاست کرنے کا واضح ثبوت پیش کر دیا۔خیال رہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ تئیس نومبر سے پاکستان میں سجنا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے حکومت کی اجازت نہ مل سکی۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنسن نہ مل سکی۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئے یا نہ آئے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔ سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی ٹیم کو ویزا دے رہا ہے، ان کی حکومت اجازت نہیں دے رہی، ورلڈ کپ میں شریک باقی تمام ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔