Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی سے ملاقات:اڈیالہ جیل کے باہر سے پارٹی رہنمائوں کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات:اڈیالہ جیل کے باہر سے پارٹی رہنمائوں کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنما ئو ں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فرار، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد تمام پی ٹی آئی قائدین کو اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی حراست میں لیا گیا۔اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تھی۔ شبلی فراز ، عمر ایوب ، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پہنچی تھے۔شیخ وقاص اکرم کے مطابق تمام قیادت کو تین بجے تک انتظار کرایا گیا اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فسطائیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مرکزی قیادت کو فوری رہا کیا جائے۔بعد ازاں حراست میں لی گئی پی ٹی آئی قیادت کو رہا کردیا گیا اور بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اسد قیصر نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کی حوالات میں بند رکھا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم اب اسلام آباد جاکر پریس کانفرنس کریں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سینیٹ، قومی و پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے، ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔