اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر آصف علی زرداری کے پاوں میں فریکچر ہوگیا، پلاستر کے بعد گھر منتقل ہوگئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ائر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاں فریکچر ہوگیا، انہیں فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاں پر پلاستر کردیا جو چار ہفتوں کے بعد اتارا جائے گا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے ا ور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
