لاہور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور پہنچ گئی ہیں۔ بشری بی بی کی آج ایک ماہ بعد جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔بدھ کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت کے بعد بشری بی بی راولپنڈی سے روانہ ہوئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بشری بی بی کو پشاور جانا تھا، لیکن وہ لاہور پہنچ گئیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ بشری بی بی کی پشاور واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔ فی الحال ان کے لاہور جانے اور وہاں چیک اپ کے لئے رکنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی رہائش کیلئے پشاورمحفوظ جگہ ہے، اسلام آباد میں کیسز کی وجہ سے انہیں رکنا پڑ سکتا ہے۔