اسلام آباد (آئی پی ایس )انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ یکطرفہ معاہدوں پر غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے پریشان کن پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق جرمن حکومت نے عبدالرزاق داد فیملی کی ملکیت پاور کمپنی سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
حکومت کو توانائی ٹاسک فورس کے ذریعے کچھ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے ساتھ یکطرفہ معاہدوں پر مختلف غیرملکی حکومتوں کی جانب سے پریشان کن پیغامات موصول ہونا شروع ہورہے ہیں۔جرمن حکومت نے سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داد کے اہل خانہ کی ملکیتی پاور کمپنی روس پاور پراجیکٹ لمیٹڈ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جرمن حکومت کو آر پی پی ایل اور شیئر ہولڈر یعنی سیمنز کے ساتھ مذاکرات کے طریقہ کار پر تشویش ہے۔ میسرز سیمنز تصفیے کے معاہدے کو موجودہ شکل میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ناقابل قبول سمجھتے ہیں لیکن کسی حل تک پہنچنے کے لئے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔برلن کو تشویش ہے کہ یہ معاملہ مستقبل کے دوطرفہ تعلقات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔