Thursday, May 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزسیاست سے علیحدگی کے بعد اسد عمر اب کیا کر رہے ہیں؟

سیاست سے علیحدگی کے بعد اسد عمر اب کیا کر رہے ہیں؟

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہےکہ میں ریٹائرمنٹ کی بہترین زندگی گزار رہا ہوں اور اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے احاطے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بارے میں سب کی رائے ہے کہ وہ اچھے جج ہیں، جیسے ترمیم کی گئی اصل مسلہ وہ ہے، مسئلہ چیف جسٹس نہیں ہیں۔

ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ سیاست میں واپسی کریں گے؟ اس پر اسد عمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اتنے زیادہ لیڈرز ہیں جو سنبھالے ہی نہیں جا رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔