Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکشمیریوں سے اظہار یکجہتی،حکومت کا 27اکتوبر کویوم سیاہ منانے کا اعلان

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،حکومت کا 27اکتوبر کویوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی جانب سے 27اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزرات داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر 27 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کے تمام انتظامات کے لئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔مراسلے کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔