Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان رہا ہونگے، بشری بی بی

اصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان رہا ہونگے، بشری بی بی

پشاور(آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے صدرویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں کنول شوزب نے رہائی پر بشری بی بی کو مبارک دی، جس پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ خیریت سے ہوں بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہاہوں گے۔سابق خاتون اول نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اوررہنماں کوبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کمزور ہیں ان کا وزن گر چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔