Sunday, June 15, 2025
spot_img
ہومپاکستانطالبہ مبینہ زیادتی، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16افراد گرفتار

طالبہ مبینہ زیادتی، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16افراد گرفتار

لاہور(آئی پی ایس )نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر مصدقہ واقعے کی تفتیش میں پیش رفت سے متعلق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے بتایا کہ فیک نیوز پھیلانے والے 138اکاونٹس بلاک کروائے گئے ہیں۔

عمران کشور کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ تشدد میں 40طلبا ملوث تھے جن کے خلاف کارروائی نہیں کروائی، البتہ سوشل میڈیا پر جعلی مہم چلا کر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے واضح کیا کہ کراچی سے کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی جس کے سبب پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔