Sunday, June 15, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو نجی ہوٹل کی لائسنس کی تجدید کا عمل سات دنوں میں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو نجی ہوٹل کی لائسنس کی تجدید کا عمل سات دنوں میں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف سیون مرکز میں واقع نجی ہوٹل تندوری جنکشن بندش کے خلاف دائر درخواست پر سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ لائسنس کی تجدید کا عمل سات دنوں میں مکمل کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اس حوالے سے حکم امتناع بھی جاری کر دیا کہ لائسنس تجدید کا عمل مکمل ہونے تک ہوٹل بند نہ کیا جائے ۔جمعہ کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی ہوٹل تندوری جنکشن کی غیر قانونی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔
اس موقع پر درخواست گزار جاوید آصف کے وکیل سابق صدر ڈسٹرکٹ بار قیصر امام ایڈوکیٹ، ،ڈی ایم اے اور ایم سی آئی کے وکیل سردار یعقوب مستوئی اور سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل جونیجو ،سی ڈی اے کے وکیل شہر یار طارق پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ لائسنس کی تجدید کے لئے دائر درخواست پر سات دنوں کے اندر عمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔
عدالت نے لائسنس کی تجدید تک ہوٹل انتظامیہ کو کام جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک نجی ہوٹل تندوری جنکشن کو بند نہ کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔