اسلام آ باد(سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں ترمیم کردی جس کے بعد اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں، نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ ترامیم 18 اکتوبر 2024 کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئیں ہیں، ٹیکس سال 2024 کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو فوری طور پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم ایف بی آر آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔