جدہ(خالد نواز چیمہ) سمندر پار پاکستانیوں کے مختلف مکاتب فکر سیاسی وسماجی شخصیات صحافی برادری پاکستان بزنس فورم کے سربراہ چوہدری محمد افضل جٹ عقیل شہزاد آرائیں انجم اقبال وڑائچ چوہدری محمد ریاض گمھن سجاد خان مسلم لیگ ق کے چوہدری جابر ، پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری ملک منظور اعوان جمشد جمی ولید بہادر بشارت علی وائس چیئرمین مسلم لیگ سعودی عرب عبدالشکور راجپوت پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر سعودی عرب ۔ ملک جاوید آفتاب ترابی معین الدین پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر خان خالد نواز چیمہ محمد عدیل جمیل راٹھور یونائٹڈ میڈیا کے چیئرمین جہانگیر خان عاطف وٹو عدیل ریاض اوورسیز میڈیا فورم کے صدر ر راجہ شعیب الطاف نے مشترکہ طور پر وضع دار سابقہ وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے فرزند چودھری سالک حسین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا اپنے والد کی طرح اپنی زبان پر پہرہ دینے والے چوہدری سالک حسین نے بل کو پیش کر کے اور منظور کروانے پر اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہے۔

جدہ وزٹ کےدوران چوہدری سالک نے کمیونٹی سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کیااوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظوری پر جو سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔
اس بل کے تحت خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے۔
خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا جس سے بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بر وقت انصاف کی فراہمی کے زریعے سمندر پار مقيم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا۔
یہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور جائیداد کے تنازعات کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
