ہومپاکستانبھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو ایس سی او کانفرنس کیلئے وہ خود پاکستان آتے، بلاول بھٹو

بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو ایس سی او کانفرنس کیلئے وہ خود پاکستان آتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے خود پاکستان آتے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایس سی او رولز کے مطابق دوطرفہ معاملات کونہیں اٹھایا جاسکتا، مختلف ممالک کے وزرائے اعظم کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ تعلقات کے لیے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے، آج نہیں لیکن کسی نا کسی دن توبات چیت کا آغاز کرنا پڑے گا، کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان اور بھارت ملکر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود پاکستان آتے، بھارت نے سارک پلیٹ فارم کیلئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کر کے سلامتی کونسل اور اپنےآئین کی خلاف ورزی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔