لاہور(آئی پی ایس ) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے کے حوالے سے سائبر کرائم سرکل لاہور کی7 رکنی مشترکہ انکوائری انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرام ونگ لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر فرانزک وقاص سعید کی سربراہی میں تشکیل دی گی، ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک محمد علی یزدان، سافٹ ویئر ایکسپرٹ اے ڈی محمد احسن، ٹیکنیکل اسسٹنٹ غلام مصطفیٰ، ایس ایچ او علی رضا، سب انسپکٹر یاسر رحیم اور محسن رزاق شامل ہیں۔
مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم کو تمام واقعے کی میرٹ پر انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
