Monday, November 4, 2024
ہومپاکستانبلاول بھٹو کا نوازشریف سے رابطہ آئینی ترامیم پر پیش رفت بارے گفتگو

بلاول بھٹو کا نوازشریف سے رابطہ آئینی ترامیم پر پیش رفت بارے گفتگو

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم پرسیاسی جماعتوں کیاتفاق رائے پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگوہوئی اورچیئرمین پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے سربراہ کوجمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹواور میاں محمد نواز شریف کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر گفتگو ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔