تہران(سب نیوز )ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے اور ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔
ہومبریکنگ نیوزایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا،سینکڑوں میزائل فائر،متعدد افراد زخمی،ہلاکتوں کی اطلاعات،اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس طلب
ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا،سینکڑوں میزائل فائر،متعدد افراد زخمی،ہلاکتوں کی اطلاعات،اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔