Wednesday, October 16, 2024
ہومUncategorizedپاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور (سب نیوز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے مہم کے دوران نوجوان طبقے کو ممبر بنانے کیلئے جدید میڈیا کا استعمال کیا جائے گا، ملک بھر سے شہری آن لائن فارم فل کر کے بھی ممبر بن سکیں گے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایم ایل پاکستان کو باصلاحیت اور ایماندار قیادت فراہم کرے گی ہو ممبر سازی کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع میسر کرنا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے رہنما سیف اللہ خالد اور حارث ڈار کے ہمراہ لاہور پریس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ممبر سازی مہم شروع کردی ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ رابطہ ہر فرد سے تعلق ہر گھر تک قائم کرے گی،پی ایم ایم ایل نے بڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کے بعد مہم سازی کا فیصلہ کیا ہے،یکم اکتوبر سے ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع ہوگی، میمبر سازی مہم میں چاروں صوبوں میں یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی مہم جاری رہے گی۔

، مہم کے دروان لاکھوں مرد وخواتین کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنایا جائے گا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ذیلی تنظیموں کو ممبر سازی مہم کیلئے خصوصی اہداف دئے گئے ہیں، علما مشائخ ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مساجد کے باہر ممبر سازی مہم چلائی جائے گی، یوتھ ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے اہم مقامات، پارکس، کھیلوں کے میدان، فوڈذ اسٹریٹ اور تفریحی مقامات پر ممبر سازی کیمپ لگائے جائیں گے

صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور محض اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، حالیہ آئینی ترمیم کیلئے جوڑ توڑ کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہے،سیاسی جماعتیں عوام کی بجائے صرف اپنے مفادات کیلئے کام کررہی ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکمرانوں نے ملک کو مزید 3 سال کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا گیا ہے

صدر پی ایم ایم ایل نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ فلاحی پاکستان کے قیام کیلئے کوشاں ہے، مہم سازی کے دوران ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر بینرز آویزاں کئے جائیں گے،خواتین کیلئے الگ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، نوجوان طبقے کو ممبر بنانے کیلئے جدید میڈیا کا استعمال کیا جائے گا، ملک بھر سے شہری آن لائن فارم فل کر کے بھی ممبر بن سکیں گے ممبر سازی مہم کیلئے مانیٹرنگ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، مرکزی قیادت چاروں صوبوں میں اہم شہروں کا دورہ بھی کرے گی،

انہوں نے کہا کہ محفوظ، متحد اور مستحکم پاکستان کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنیں،ہر وہ شہری ممبربنے جو سیاست کو خدمت اور خدمت کو عبادت سمجھتا ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو بھی ممبر بننے کی دعوت دیتے ہیں،سیاسی عصبیت، مذہبی منافرت اور لسانیت کے جھگڑوں سے بالائے طاق رہتے ہوئے ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کریں ہمارا ممبر وہ بنے جو پاکستان کو سودی قرضوں سے نجات دلوانا چاہتا ہوہمارا ممبر وہ بنے جو پاکستان کو اشرافیہ اور مافیہ کے تسلط سے آزاد کروانا چاہتا ہے، ہمارا ممبر وہ بنے جو چاہتا ہے کہ کشمیر و فلسطین آزاد ہو،صدرمرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان لوڈ شیڈنگ آئی پی پیز آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات حاصل ہو۔

،صدرمرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ ممبر سازی کا مقصد بچوں کی تعلیم اور صحت اس کی دسترس میں ہو ممبر سازی کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع میسر ہوں ممبر سازی کا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے،صدرمرکزی مسلم لیگ مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حارث ڈار نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں، مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو مایوسی سے نکالے گی 12 لاکھ نوجوانوں کو پہلے مرحلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنائیں گے نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف کر رہی ہے، ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز سیکھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔