ہومبریکنگ نیوزلیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف نےحاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹنٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔