اسلام آباد (سب نیوز )معروف اسلامی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے چہلم میں شرکت ۔مشہور اسلامی سکالر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے چہلم میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی دعا کی۔ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔انہوں نے وطنِ عزیز پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی صاحب نے کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی قبر پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔
کیپٹن عزیر محمود شہید کا چہلم،نامور مذہبی سکا لر محمد رضا ثاقب مصطفائی کی شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
