کوئٹہ(آئی پی ایس ) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں رپورٹ ہوئے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں سامنے آئے کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔
بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، تعداد 13 ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔