Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزاپوزیشن کی عدم دلچسپی کے باعث حکومت کا عبوری پی اے سی چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن کی عدم دلچسپی کے باعث حکومت کا عبوری پی اے سی چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی کی پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی(پی اے سی) کے چیئرمین کی تقرری میں اپوزیشن کی عدم دلچسپی پر حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے لیے عبوری چیئرمین مقرر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دو خطوط کے باوجود اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام نہیں بھجوائے۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بہترین عوامی مفاد میں یہ عہدہ زیادہ دیر تک خالی نہیں رکھا جاسکتا، پی اے سی چیئرمین کے لیے الیکشن اگلے ایک یا 2 دن میں ہوجائیگا۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے لیے 2 خطوط لکھے گئے، خطوط میں کہا گیا کہ اپوزیشن4 ممبران پر مشتمل پینل بھجوائے، اپوزیشن نے ابھی تک ان دونوں خطوط کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی اے سی کا آئندہ ایک سے 2 دن میں الیکشن کرانیکا فیصلہ کیا ہے،کسی حکومتی ممبر کو چیئرمین پی اے سی منتخب کیا جائیگا، حکومتی چیئرمین ایک عارضی بندوبست کے لیے منتخب کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کی امانت ہے، جب بھی اپوزیشن 4 نام بھجوائیگی عبوری چیئرمین مستعفی ہوجائیگا، نئے الیکشن کے ذریعے اپوزیشن کا چیئرمین منتخب کرایا جائیگا، پی اے سی اجلاس اور چیئرمین کا انتخاب غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔