ہومپاکستانآئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں، بیرسٹر علی ظفر

آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ ووٹ کے حصول کیلئے حکومت کی پھڑپھڑاہٹ دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں، مطلوبہ نمبر ہوتے تو اجلاس ملتوی نہ ہوتا۔

بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جب تک نمبر پورے نہیں ہوں گے یہ بل پیش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، حکومت مولانا صاحب سے ہی مذاکرات کر رہی ہے، ہمارا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر رہا ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس آئینی ترمیم سے آئین کی موت ہوگی، رات کے اندھیرے میں کی گئی ترامیم سے نقصان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سینیٹ میں بھی اکثریت نہیں ہے، کل عدالتی فیصلہ نہ آتا تو حکومت بل پیش کردیتی، عدالتی فیصلے سے حکومت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نمبر پورے ہیں تو حکومت بل پاس کیوں نہیں کروا لیتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک یہ ہی نہیں پتا کہ ترمیم کیا ہے، ہمیں ترمیم کی ایک شق بھی نہیں پتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔