Monday, March 16, 2026
ہومپاکستانکورونا کیسز میں اضافہ: ڈاکٹرفیصل سلطان نے عیدپر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دیدیا

کورونا کیسز میں اضافہ: ڈاکٹرفیصل سلطان نے عیدپر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عیدالاضحیٰ پر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ پابندیوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مددلی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک بھر میں کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، سمارٹ لاک ڈاون لگائیں گے، ویکسی نیشن کرانے والے لوگ ہی سیاحت کرسکیں گے، ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے،جلد مزید ویکسین بھی ملک میں آ جائے گی۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کوشش ہے ان لوگوں کو ہی سیاحت کی اجازت دیں جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔