ہومپاکستانعلی امین سیاسی کے علاوہ کوئی اور عزائم لیکر پنجاب آئیں گے توپوری قوت سے جواب دینگے، خواجہ آصف

علی امین سیاسی کے علاوہ کوئی اور عزائم لیکر پنجاب آئیں گے توپوری قوت سے جواب دینگے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سیاسی عزائم لے کر پنجاب آئیں تو ویلکم کریں گے، بصورت دیگر پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ علی امین کے 15 دن گزر جائیں پھر ہم ان سے کہیں گے کہ آو، علی امین گنڈاپورکی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوسکتا، ان کی باتیں صرف رنگ بازی ہیں اور کچھ نہیں، ان لوگوں نے خیبرپختونخوا کو دیوالیہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑا اور 6 ستمبر کو فاتحہ پڑھنے چلے گئے، ان لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں اورنہ شرم و حیا ہے۔ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو اندھیرا نظرآرہا ہے اس لیے اب مایوس ہورہے ہیں، بارہ چودہ ہزار کا جلسہ کرکے بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں، یہ بنگلادیش کی مثالیں دے رہے تھے، بنگلادیش میں تو مجیب الرحمان کا دی اینڈ ہوگیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپورسیاسی عزائم لے کر پنجاب آئیں گیتو ویلکم کریں گے، سیاسی کے علاوہ کوئی اورعزائم ہوں گیتوپوری قوت سے جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے ان کو سامنے آنا چاہیے، ان کی سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضی نہیں ہے، ایک دو روز میں آپ اس متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔