ہومبریکنگ نیوزسینیٹ میں 5 بلز کی منظوری کا عمل موخر کردیا گیا

سینیٹ میں 5 بلز کی منظوری کا عمل موخر کردیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ میں پانچ بلوں کی منظوری کا عمل موخرکردیا گیا ہے۔ پیر کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹر فاروق حامد نائک کی طرف سے حقوقِ گرفتار نظر بند افراد یا زیر حراست تحقیقات بل 2024 پیش کیا گیا۔جس پر وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ذاتی مصروفیات ہوگئی ہیں، اس لئے متعلقہ بل کو مخر کیا جائے۔پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ آج سینیٹ اجلاس میں پانچ بلز پر رپورٹ پیش ہونا تھی جسے وزیر قانون کی مصروفیت کی وجہ سے موخرکرتے ہیں۔ دوران اجلاس سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن بل واپس لے لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔