Monday, March 16, 2026
ہومپاکستانحکومت پنجاب نے 25 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

حکومت پنجاب نے 25 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

لاہور (آئی پی ایس )حکومت پنجاب نے 25 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے،تبدیل کیے جانے والوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، سیکشن آفیسرز، جنرل اسسٹنٹ ریونیو و دیگر شامل ہیں،8 افسروں کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا تے ہوئے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،وقار اکبر چیمہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل، عثمان سکندر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ،فرحان مجتبی اسسٹنٹ کمشنر میانوالی، احمد نوید شوری سب رجسٹرار ملتان سٹی ،مس مہین فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر شرقپور، محمد یوسف اسسٹنٹ کمشنر جانور ،محمد ارشد وٹو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا جبکہ تقرری کے منتظر محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل، جمیل حیدر شاہ سیکشن آفیسر مانز اینڈ منرلزکو تبدیل کر کے سب رجسٹرار ملتان سٹی تعینات کر دیا گیا،مزمل الیاس اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور لگا دیا ، اسی طر ح احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد ،مدثر عارف سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس تعینات کر دیا،مس آمنہ مودودی اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ تعینات کر دیا جبکہ تقرری کے منتظر رانا اورنگ زیب کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں تعینات کر دیا ،غلام مصطفی جٹ سیکشن آفیسر ایڈمن ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ تعینات کر دیا جبکہ تقرری کے منتظر محمد اسد علی کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور تعینات کر دیا،نثار شہزادسیکشن آفیسر زکو اینڈ عشر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد تعینات کر دیا،منصور احمد اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاون لاہور کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ لگا دیا،تقرری کی منتظر سیدہ تہنیت بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاون ،طارق عثمان کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو خانیوال ،عبدالعزیز میر کو تبدیل کر کے جنرل اسسٹنٹ ریونیو قصور تعینات کر دیا جبکہ تقرری کے منتظر منور حسین کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو رحیم یار خان ، محمد محسن عالم کو اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اینڈ کوآرڈینیشن حافظ آباد ،فاروق احمد کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو نارووال تعینات کر دیا گیا ۔اس حوالے سیسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔