Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکورونا وبا میں اضافہ، اسلام آباد کے 5مزید سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وبا میں اضافہ، اسلام آباد کے 5مزید سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے بعد متعدد علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جن علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق قربان ٹان کھنہ پل کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی الیون اور سیکٹر ایف سکس تھری کی مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک بھی بجے بند کر دگیا۔محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد گلگت، ہنزہ، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی مقامات میں کورونا نظم وضبط پر عمل نہ کرنے پر متعدد سپر سٹور، دکانیں اور ہوٹلز سیل کر دئیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔