Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانشہباز شریف ایف آئی اے کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں، فواد چوہدری

شہباز شریف ایف آئی اے کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں۔

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ کہتے ہیں کہ بچوں کو پتہ ہو گا اور انہوں نے اپنے بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔