Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی،کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی،کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )کاپی رائٹ کی خلاف ورزی – ملزم گرفتار،ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائی،کاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزم تسنیم جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم معروف کمپنی کے نام سے چائے بنانے میں ملوث تھا۔ملزم رجسٹرڈ کمپنی کے ڈیزائن چوری کر کے استعمال کر رہا تھا۔ملزم رجسٹرڈ کمپنی کے ڈیزائن استعمال کر کے چائے کی فروخت میں ملوث تھا ۔ملزم کاپی رائٹ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔چھاپے کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں چائے کے پیکٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزم کے خلاف کاروائی آئی پی او کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔