اسلام آباد ،ایف آئی اے اسلام آباد کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی،سواں گارڈن میں پراپرٹی کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب نے سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں تعیناتی کے دوران اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ،مدعی کے قیمتی کمرشل پلاٹ کا پوزیشن(قبضہ)کسی اور کے نام پر کر کے مدعی کو اس کے حق سے محروم کر دیا تھا، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
