Sunday, September 8, 2024
ہومUncategorizedپی ٹی آئی کا ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی)کے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر مشورہ شروع کردیا ہے۔

پارٹی کے کچھ اراکین شیخ وقاص اکرم کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کے حق میں ہیں۔ شیخ وقاص کی جگہ عامر ڈوگر کو چئیرمین پی اے سی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب 15 ستمبر کو ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔