Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانڈاکٹر جہانزیب مستعفی، احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

ڈاکٹر جہانزیب مستعفی، احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر جہانزیب کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم نے منظور کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔