ہومUncategorizedاکبر نیازی ہسپتال، اسلام آباد میڈیکل، ڈینٹل کالج میں جشن آزادی تقریبات کا وزیراعظم کی شجر کاری مہم سے آغاز

اکبر نیازی ہسپتال، اسلام آباد میڈیکل، ڈینٹل کالج میں جشن آزادی تقریبات کا وزیراعظم کی شجر کاری مہم سے آغاز

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ملک گیر شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے ،جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل لمیٹڈ اور اس کے ملحقہ اداروں، بشمول اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، اسلام آباد ڈینٹل ہسپتال، اسلام آباد نرسنگ کالج، اسلام آباد ریہبیلیٹیشن سائنسز کالج، اور اسلام آباد میڈیکل ٹیکنالوجی کالج، میں جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری کی گئی۔ اگست 2024 میں شروع کی گئی وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا مقصد پورے پاکستان میں 100 ملین درخت لگانا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
درخت لگانے کے علاوہ پرچم کشائی کی تقریب، آگاہی مہم اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئیں جنمیں طلباء، عملے کے اراکین، اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلباء نے اتنے اہم قومی مقصد میں حصہ ڈالنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے اپنے حب الوطنی کے فرض کے اہم حصے کے طور پر ملک کے قدرتی وسائل کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریبات کا آغاز ان تنظیموں کی اعلیٰ انتظامیہ کی قیادت کی جانب سے شجرکاری اور پرچم کشائی سے ہوا۔ چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی، وائس چانسلر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم، سی ای او یاسر خان نیازی اور دیگر اعلیٰ حکام نے پودےلگائے اور پرچم کشائی کی اور فیکلٹی ممبران، عملے اور طلباء نے پرجوش شرکت کی۔
عہدیداران نے منفی موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں درختوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شجر کاری کی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، شرکاء کو پودے لگانے کی مناسب تکنیکوں کے بارے میں تعلیم دی گئی، اور اس اقدام میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکاء میں پودے تقسیم کیے گئے۔
جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی اقدامات کے ذریعے ملک کے مستقبل کی دیکھ بھال میں فعال کردار ادا کریں۔ وائس چانسلر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے پاکستان کے ماحول کے تحفظ میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
سی ای او یاسر خان نیازی نے وزیراعظم کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے درخت لگانے کی مہم میں تعاون کرنے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “وزارت نے اس اقدام کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا، پودے فراہم کیے اور رہنمائی فرہم کی۔”
یاسر نیازی نے پاکستان کو سرسبز و شاداب ملک بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
کمیونیکیشنز کے سربراہ عمران علی غوری نے مزید کہا کہ “ہماری کمپنیوں میں شجرکاری کی تقریب منعقد ہوئی، جس نے ہمارے عزم کو واضح کرتے ہوئے متعدد کلیدی مقاصد کی تکمیل کی جن میں قومی اقدامات کی حمایت کرنے، کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے، اور ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا شامل ہیں۔”
درخت لگانے کی تقریب کے نتائج خاطر خواہ تھے۔ بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے، جو مقامی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کو بڑھانے میں معاون ہیں۔ ان کوششوں کے لیے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل اور اس کے ذیلی اداروں کی انتظامیہ نے واضع کیا کہ وہ شجر کاری کے منصوبے پر مستقبل میں بھی عمل پیرا رہیں گے۔

tree 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔