Monday, January 20, 2025
ہومپاکستانرعنا سعید چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عہدے پر بحال

رعنا سعید چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عہدے پر بحال

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رعنا سعید کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات پر واپس لیا گیا۔

رعنا سعید کو چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عہدے پر بحال کردیا گیا وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ رعنا سعید کو چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبیلو ایم بی)کے عہدے سے ہٹایا تھا۔اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن کو عہدے سے ہٹانے کا اطلاق فوری کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ کی منظوری بعد وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جبکہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری ون کو چیئرپرسن آئی ڈبلیو ایم بی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔